ناندیڑ: ۳؍جون ( نامہ نگار)بارہویں بورڈ امتحان کے نتائج کے ساتھ ہی ڈی ٹی
ایڈ کورس کے داخلوں کے فارم بھی جاری کردئیے گئے ہیں ۔ ڈی ٹی ایڈ کے سالِ
اول میں داخلے کیلئے فارم ۱۶؍جون تک فروخت کئے جائیں گے ۔سرکاری کوٹہ کی
نشستوں کیلئے ۱۵۔۲۰۱۴ء کے تعلیمی سال کیلئے یہ درخواستیں جاری کی جارہی ہیں
۔ ۱۷؍جون تک فارم قبول کئے جائیں گے ۔ ڈی ٹی ایڈ کے فارم سرکاری ڈی ایڈ
کالج سری نگر ناندیڑ میں صبح ۱۰؍سے شام ۵؍بجے کے درمیان دستیاب رہیں گے اور
وہاں پر ہی قبول
کئے جائیں گے ۔ درخواست فارم کی قیمت اوپن زمرے کیلئے
۲۰۰؍روپئے اور پسماندہ زمرے کیلئے ۱۰۰؍روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ سرکاری ڈی
ایڈ کالج کی لسٹ www.mscert.netپر دستیاب ہے ۔ ان سرکاری ڈی ایڈ کالجس میں
موجود ۷۰؍فیصد نشستیں علاقائی سطح پر اور ۳۰؍فیصد نشستیں ریاستی سطح پر پُر
کی جائیں گی ۔ بارہویں بورڈ میں کامیاب طلبہ جو اوپن زمرے کے تحت ہیں
انہیں 49.5فیصد اور پسماندہ زمرے کے طلبہ 44.5فیصد نشانات حاصل ہونا ضروری
ہے ۔ ایسے ہی امیدواروں کے درخواست فارم قبول کئے جائیں گے ۔